الشیخ قاضی محمد عیاض رحمہ اللہ، الشیخ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ، الشیخ عبدالحمید ہزاروی رحمہ اللہ، الشیخ عبدالرحمن لدھیانوی رحمہ اللہ، الشیخ یونس بٹ رحمہ اللہ، الشیخ حافظ ثناءاللہ رحمہ اللہ، الشیخ محمد یحیٰی رسول نگری رحمہ اللہ، الشیخ ضیاءالرحمٰن اعظمی مدنی رحمہ اللہ اور الشیخ انیس الحق افغانی رحمہ اللہ سے متعلق یاداشتیں اور تحریریں اس اشاعت کی زینت ہیں۔ لکھنے والوں نے بہت خوب صورتی سے ان ہستیوں کا تعارف الفاظ کی کلیوں میں سمو دیا ہے۔
مجلہ کی ادارتی ٹیم ڈاکٹر مقبول احمد مکی حفظہ اللہ، ضیاءالرحمٰن مدنی حفظہ اللہ، ڈاکٹر محمد طاہر آصف حفظہ اللہ، ڈاکٹر فیض الابرار صدیقی حفظہ اللہ اور دیگر مجلس ادارت نے محنت و لگن سے اس دل کش اور دیدہ زیب کاوش کی اشاعت کا اہتمام کیا ہے۔ اللہ رب العالمین ان سب کی کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں۔