تحریر

مسجد النور میں سرور

مسجد النور میں سرور
الحمدللہ، آج کا دن یادگار گزرا۔
انس بھائی (ڈاکٹر انس نضر مدنی) سے مدینہ یونیورسٹی کے ایام کا خوب صورت اور دیرینہ تعلق ہے۔ آج ان کا مرکز وزٹ کیا۔ خطبہ جمعہ پڑھانے کی سعادت بھی حاصل کی۔ میں خطبہ سے آدھ گھنٹا قبل ہی مسجد النور پہنچ گیا۔ نعیم الرحٰمن ناصف بھائی کشادہ دلی سے استقبال کے لئے موجود تھے۔ تعارف ہوا۔ انھوں نے ادارے کا سرگرمیوں کا اجمالی تذکرہ کیا۔
کچھ دیر بعد مسجد کے صاف ستھرے اور وسیع ہال میں جمعہ کے لئے داخل ہوئے۔ خطبہ جمعہ کا موضوع سورۃ الاعراف کی آیات 10 تا 20 تھیں۔ جن میں تخلیق آدم (علیہ السلام)، ڈاورن کی تھیوری، ابلیس کی دشمنی اور وسوسہ کی خطرناکی کے حوالے سے گفتگو کی۔
جمعہ کے اختتام پر انس بھائی بھی تشریف لے ائے۔ بالائی منزل پر دفتر میں ملاقات رہی۔ مغیرہ لقمان بھائی بھی تشریف لے آئے۔ ادارے کے وزٹ کروایا۔ محدث میڈیا سٹوڈیو، شعبہ محدث ویب سائٹس، آڈیو سٹوڈیو اور آن لائن درسِ نظامی کورس۔
یہ سب شعبہ جات انس بھائی اور ان کی ٹیم بہت عمدگی اور محنت سے چلا رہی ہے۔ لذیذ کھانے سے تواضع کی۔ دورانِ طعام مغیرہ بھائی رفاہ یونیورسٹی کے تجربات شئیر کرتے رہے۔ کھانے کے بعد انس بھائی نے آن لائن درسِ نظامی کے جدید آن لائن سسٹم بڑی وضاحت سے سمجھایا۔ اسی اثناء میں حمزہ بھائی (ڈاکٹر حمزہ مدنی) بھی تشریف لے آئے اور مجلس کو چار چاند لگ گئے۔
انس بھائی کی شخصیت سنجیدگی اور نرمی کا امتزاج ہے۔ محبت و محنت اور علم و حلم آپ کا خاصا ہے۔ آج کی ملاقات میں بہت سی یادیں تازہ ہوئیں اور کچھ نئی یادیں زندگی کا حصہ بن گئیں۔ رب العالمین کی توفیق سے ذہن کو فرصت اور قلم کو سرعت میسر آئی تو شاید مدینہ کی کچھ حسین یادیں الفاظ کی زنجیروں میں قید ہو جائیں۔
اللہ رب العالمین انس بھائی اور حمزہ بھائی کی کاوشوں کو قبول فرمائیں۔ آمین یارب العالمین!
کچھ یادیں ، کچھ باتیں پر واپس