غالبا جون 2012ء کی بات ہے۔ لوئر مال پر مکتبہ دارالسلام لاہور کسی کام سے گیا۔ ظہر کا وقت ہوا تو نماز کے لئے دارالسلام کے مصلی میں نماز کی ادائیگی کے لئے پہنچا۔ نماز کے بعد ایک روشن چہرے والے ادھیڑ عمر صاحب میرے قریب آئے۔ نماز میں رکوع کے بعد ہاتھ باندھنے کے میرے عمل سے متعلق استفسار کیا۔ میں نے ادب سے حدیث بیان کر دی۔ گفتگو جاری رہی۔ پھر سعودی عرب میں حنبلیت کے حوالے سے سوال کیا، میں نے عرض کی ہمارے ہاں جیسی تقلید، وہاں نہیں۔ کچھ مشاہدات عرض کئے۔
میں نے اجازت طلب کی تو انھوں نے اپنا تعارفی کارڈ تھما دیا۔ ان کی شفقت اور علم کی چاہت نے مختصر سی ملاقات میں گہرا تاثر چھوڑا۔ ان کی وفات کی خبر سنی تو ان کے وزٹنگ کارڈ کو تلاش کرنے لگا۔
آخر کار دستیاب ہوگیا۔
Law Zone
Jamil Faizi (M.A, L.L.B)
Advocate High Court
Faizi House......
جمیل فیضی اپنے آخری سفر پر روانہ ہوئے۔
إنا لله و إنا إليه راجعون!
اللہ رب العالمین ان کی مغفرت فرمائیں اور ان کی قبر کو منور فرمائیں۔
آمین یارب العالمین!
یاد اور دعا (جمیل فیضی)