فروری 2021ء کی حسین صبح تھی۔ لاہور میں کینال روڈ پر صبح 9 بجے ہلکی سی دھند تھی۔ سڑک پر رش کم تھا۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے نھد سٹوڈیو تک 30-40 منٹ صرف ہوئے۔ معتدل سی خنکی، ہلکی دھند، نہر کنارے ڈرائیونگ، یہ سب خوش گوار تجربہ تھا۔
خبیب بھائی سے ہشام بھائی (ہشام الہی ظہیر حفظہ اللہ) نے ایک واٹس ایپ گروپ میں تعارف کروایا تھا۔ خبیب بھائی سے وقت لے چکا تھا۔ گوگل لوکیشن انھوں نے میسج سے ارسال کردی تھی۔ صبح 10 بجے کے لگ بھگ میں نھد سٹوڈیو پہنچ چکا۔
مسجد کی بالائی منزل پر نھد سٹوڈیو میں خبیب بھائی سے مل کر خوشی ہوئی۔ سوشل میڈیا پر کام کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ سوشل میڈیا پر دعوت دین کے پھیلاؤ، موضوعات، سپیکرز، سیٹ ڈیزائن، حالیہ پروگرام وغیرہ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ سٹوڈیو وزٹ کیا۔ ایک اور مصروفیت منتظر تھی سو اجازت چاہی۔ خوشی ہوئی کہ اس میدان میں متحرک اور قابل افراد موجود ہیں۔ امید ہے کہ نھد سٹوڈیو دعوت دین کا مؤثر ذریعہ بنے گا۔
نھد ٹیم نے تخلیق کاروں، ریسرچ اسکالرز اور سپیکرز (مقررین) کو پیشکش کی ہے کہ نھد سٹوڈیو کے دروازے ان کے لئے کھلے ہیں۔
نھد سٹوڈیو